مقبوضہ وادی: شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، دو کشمیری نوجوان شہید

وادی (ویب ڈیسک)

مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی جاری ہے، ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ضلع شوپیاں کے علاقے سوگان میں غاصب فوج نے نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا، علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی، بھارتی فوج نے دیگر کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

Editor

Next Post

کورونا ویکسین سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی، عالمی ادارہ صحت

بدھ اکتوبر 7 , 2020
جنیوا (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم غیبریسس نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہوجائے گی تاہم ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خوشخبری سنائی […]