کراچی (ویب ڈیسک)

موسمِ بہار کی آمد کے ساتھ ہی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرونِ ملک کے لیے خصوصی کرائے متعارف کروائے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی تا اسلام آباد اور کراچی تا لاہور کرایوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 5 سو روپے ہو گا جبکہ 40 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ رعایتی کرایہ 8 ہزار 5 سو روپے ہو گا۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے اندرونِ ملک نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسمِ بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندرونِ ملک سیاحت اور جشنِ بہار کیلئے پی آئی اے نے یہ خصوصی کرائے متعارف کروائے ہیں۔