کراچی (ویب ڈیسک)
بینک الفلاح نے اپنے اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز (ایس ایم ای ) شعبہ کے صارفین کے لیے فنانسنگ کا نیا آپشن متعارف کرانے کی غرض سے بینکاری کی صنعت میں پہلی بار،معروف گولڈ فنانسنگ کمپنی ، گولڈ فن کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔بینک الفلاح نے COVID کے بعد کے ماحول بالخصوص ایس ایم ای کے شعبہ میں پیدا ہونے والے خلاء میں مارکیٹ میں فنانسنگ کے مواقعوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی شناخت اور نشاندہی کی۔ دونوں اداروں کے درمیان ہونے والی یہ شراکت داری، ایس ایم ایز کے لیے مارکیٹ میں مسابقتی نرخوں اور ان کی ترسیل زر نقد (لیکویڈیٹیسیالیت) کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ایک چینل تشکیل دیتی ہے۔یہ بینک کی جانب سے مارکیٹ کی قیادت کرنے اور اپنے صارفین کے فائدے کے لیے جدید اور مؤثر خدمات کو متعارف کرانے کے نظریے سے بھی ہم آہنگ ہے ۔ترجمان کے مطابق اس معاہدے پر دستخط، بینک الفلاح کے ہیڈ آفس میں منعقد ایک سادہ اور پروقار تقریب میں بینک الفلاح کے صدر اور CEO عاطف باجوہ اور گولڈ فن کے CEO اور بانی ندیم حسین کے مابین کئے گئے ۔اس شراکت داری سے بینک کو اپنے صارفین کے قرضہ جات کے فروغ اوران کے کاروبار کو ترقی دینے میں مدد ملے گی ۔گولڈ فن کو سونے (گولڈ) کے ذخائر کی معاونت سے قرضوں کی ترسیل وترویج اور ساتھ ہی فرنٹ اینڈ اور دہلیزپر فروخت میں بھی بڑی مہارت حاصل ہے ۔ان کے پاس موجود ٹیکناجی ، انہیں فوری اور مؤثر انداز میں بہتری لانےتبدیلی کے قابل بناتی ہیں۔
#/S