بی اوپی تقوی اسلامی بینکاری اور دو پاک پراپرٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان یاداشت پر دستخط

لاہور (ویب نیوز )

بی اوپی تقوی اسلامی بینکاری نے دو پاک پراپرٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ یاداشت پر دستخط کر دیئے، معاہدے کے تحت بی او پی تقویٰ دوپاک پراپرٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے منصوبے ڈیفنس وئیو اپارٹمنٹس میں اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے اہل صارفین کو ہاؤس فنانس کی سہولت فراہم کرے گا۔

یاداشت پر دستخطوں کی تقریب ڈیفنس وئیو اپارٹمنٹس کی پراجیکٹ سائٹ میں منعقد ہوئی۔ عمر اقبال شیخ (گروپ ہیڈ بی او پی تقویٰ اسلامک بینکنگ) اورعمران علی اصغر(منیجنگ ڈائریکٹر دو پاک پراپرٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ) نے محمد بلال منور(بزنس ہیڈ ٹی آئی بی) فصیح اللہ خان سنبل(ہیڈ اسلامک ریٹل فنانس) رضوان جمیل (ڈائریکٹر فنانس دو پاک پرائیوٹ لمیٹڈ) ساجد خان (ایڈمنسٹریٹردو پاک پرائیوٹ لمیٹڈ) کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔

دو پاک پراپرٹیز نے شنگھائی روڈ کماہاں، لاہور کینٹ میں این بی پی سوسائٹی کے بالمقابل ڈی وی اے کے نام سے شاندار تعمیراتی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔منصوبے کے تحت 5اور8 منزلہ عمارات میں 1,2,3 بیڈ کے 280پر آسائش اپارٹمنٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

بی او پی پہلے سے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق اہل صارفین کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے فنانسنگ کے میدان میں سرکردہ بینک ہے۔ بی او پی تقویٰ اسلامی بینکاری گروپ شرعی اصولوں اور مسابقتی مارکیٹ کے عین مطابق وسیع پراڈکٹس فراہم کررہا ہے۔