یوفون نے اپنے صارفین کے لئے آن لائن اسٹریمنگ پہلے سے بھی زیادہ آسان بنادی

اسلام آباد(ویب نیوز ) عالمی وباء کرونا کے دوران کنکٹویٹی قائم رکھنے اور بچاؤ کی احتیاطی معلومات کو عام کرنے کے پیش نظر پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے 100 روپے کی کم سے کم لاگت کا موبائل ڈیٹا کا بنڈل متعارف کرادیا ہے۔ اس پیکج کا اکلوتا مقصد پاکستان بھر میں یوفون کے صارفین کے لئے آن لائن اسٹریمنگ کی رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔

صارفین کو اب اپنے ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ چاہے ویڈیو کتنی ہی لمبی کیوں نہ ہو، یوٹیوب کے لئے یوفون کے ڈیٹا بنڈل کی بدولت صارفین کی آن لائن اسٹریمنگ کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی اور یہ آفر انکی زندگی مزید آسان اور زیادہ دلچسپ بنا دے گی۔ یوفون کے صارفین کم سے کم 100 روپے میں یوٹیوب کے لئے 5GBکے ساتھ لامحدود اسٹریمنگ سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ یہ آفر پاکستان بھر میں تمام یوفون صارفین کے لئے پورے ہفتہ کارآمد ہے۔

اس پیکج کے حصول کے لئے صارفین *5883# ڈائل کرکے آفر سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ اس آفر سے متعلق مزید آگہی کے لئے صارفین یوفون کی قریب ترین فرنچائز یا سروس سینٹر وزٹ کرسکتے ہیں جبکہ 333 ڈائل کرکے یوفون کسٹمر ہیلپ لائن سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارفین اس پیکج سے متعلق تفصیلات جاننے کے لئے یوفون کی آفیشل ویب سائٹ (www.ufone.com) یا مائی یوفون ایپ سے بھی آگہی حاصل کرسکتے ہیں۔

یوفون نے حالیہ عرصے کے دوران کنکٹویٹی کے ذریعے ہمیشہ اپنے تمام صارفین کی زندگی مزید آسان بنانے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ اسکا نعرہ "تم ہی تو ہو” کمپنی میں بدستور مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ یوفون نہ صرف معیاری خدمات کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے بلکہ صارف کی ہر ضرورت کی تکمیل کے لئے تسلسل کے ساتھ اس نے صف اول کے ٹیلی کام آپریٹر کے طور پر اپنی حیثیت منوائی ہے۔