لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب میں صوبائی وزیر انفارمیشن نے فری لانسرز کے لیے ای ارن پروگرام کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ ای ارن کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں ورکنگ سنٹرز قائم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار فری لانسرز کے  لیے کام کی جگہ کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ فری لانسرز کو بجلی اور ٹریننگ ہال کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے کوورکنگ سنٹر کا آغاز اسی ہفتے بہاولپور سے کیا جارہا ہے۔

یاسر ہماریوں کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور فیصل آباد کے سنٹرز بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔