پشاور۔۔سٹیٹ لائف پاکستان ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت ہرسال 10کروڑ پاکستانیوں کو خدمات فراہم کرتی ہے ، چودھری سرفراز

پشاور(ویب  نیوز)سٹیٹ لائف آف پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے ریجنل چیف چودھری سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف ہرسال پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت 10کروڑ پاکستانیوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے سٹیٹ لائف ایبٹ آباد زون کے زیر انتظام وطن عزیز کے 74ویں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ لائف لوگوں کے معاشی اور سماجی حالات بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ اس موقع پر سٹیٹ لائف ایبٹ آباد کے دیگر اعلیٰ عہدیدران بھی موجود تھے۔ چودھری سرفراز نے کہا کہ بابائے قوم قائد عظم محمد علی جناح کی وجہ سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی ہے یہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے اور سٹیٹ لائف کے کارکنان کو بھی بابائے قوم کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔سٹیٹ لائف کے زونل ہیڈ، محمد خالد اس موقع پر کہا کہ اگست کا مہینہ پاکستانیوں کیلئے قابل احترام ہے کیونکہ اس ماہ میں پاکستان نے آزادی حاصل کی تھی۔سٹیٹ لائف کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے زونل ہیڈ نے کہ اداہ نا صرف کمیونٹی کی خدمت کررہا ہے بلکہ اس سے ملازمت کے مواقع بھی پیداہورہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سٹیٹ لائف کے سیلز منیجر مانسہرہ  عالمگیر ، عادل خان اور خالد محمود کو ان کی بہترین کارکردگی پر انعامات بھی نواز ا گیا۔