آسلام آباد (ویب نیوز )
پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کرگئے اور 3200 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3221 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 95 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 573 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 5 ہزار 300 تک جاپہنچے ہیں۔