اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 66 مریض انتقال کرگئے  جبکہ 3974 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخص کے لیے 57ہزار 460ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3974افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.91فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11لاکھ 9ہزار 274ہوگئی ہے تاہم ان میں سے 9لاکھ 96ہزار 426صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز ملک میں اس وبا سے مزید 66افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح ملک میں اس وبا سے مصدقہ اموات 24ہزار 639ہو گئیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 88ہزار 209ہے جن میں سے 4ہزار 885کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔