اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 53 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی اس موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 171 کیسز سامنے آئے ۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 153 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 369 زیرِ علاج مریضوں میں سے 57 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 14 لاکھ 98 ہزار 401 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 212 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 6 ہزار 634 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 25 کروڑ 92 لاکھ 86 ہزار 753 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 404 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 58 لاکھ 25 ہزار 367 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 278 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 8 ہزار 108 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 692 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔خیبر پختو نخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 794 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 763 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے جبکہ اب تک یہاں کل 1 ہزار 24 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 361 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 512 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 753 مریض سامنے آئے جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔