انٹربینک میں چوتھے روز بھی ڈالر سستا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

424 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 41 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا

 

کراچی / واشنگٹن (ویب نیوز)

انٹربینک  میں چوتھے روز بھی روپے کی قدر مستحکم رہی ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 4 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 4 روپے60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 224 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں مقامی کرنسی کی قدر میں 9 روپے 59 پیسے یا 4.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ کئی برس کے بعد اس کی قدر میں سب سے بڑا اضافہ تھا، اس اضافے کے بعد 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی اضافے کا جحان رہا ۔ کے ایس ای 100انڈیکس  424پوائنٹس یا 1.03فیصد اضافے کے ساتھ 41ہزار 493پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنے آنے کے بعد انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی تھی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی،گیس میں 6 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کی قیمت میں کمی کے بعد برینٹ تیل 96 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہوا۔ گیس کی قیمت میں 6 فیصد اضافے سے 8 ڈالر 15 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔معاشی تجزیہ کاروں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی کے اشارے ہیں۔