جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،آرمی چیف

فائر پاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں، نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کے دورہ کے موقع پرگفتگو

راولپنڈی(ویب  نیوز)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ا نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، فائر پاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں، ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے سائبر ڈویژن اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے، فائرپاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں، آرمی چیف نے زور دیا کہ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کردیا جائیگا، یہ کمانڈ قومی سطح پرنیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنے گی، قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر آرمی سائبر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سمیت دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔