اسلام آباد (ویب نیوز)

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیژل آئل کی قیمت244.95 روپے سے کم کر کے244.44روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت201.07 روپے سے کم ر199.40 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتی ہے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں۔