ڈومیسٹک روانگی میں IBMS سسٹم کے ساتھ 6 امیگریشن کائونٹرز کا قائم کئے گئے ہیں،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی

لاہور (ویب نیوز)

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک روانگی/ڈپارچر سے بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کا آغاز کردیا گیاہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کے مطابق آپریشن کا آغاز جمعہ کے روز ہوا،جو وزیر ہوا بازی اور ڈی جی سی اے اے کی ہدایات پر عمل شروع کردیا گیاہے۔انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک بریفنگ ایریا کے درمیان سلائیڈنگ ڈور نصب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈومیسٹک روانگی میں IBMS سسٹم کے ساتھ 6 امیگریشن کائونٹرز کا قائم کئے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ امیگریشن آلات/نظام کے لیے کمرہ مختص، 13ڈومیسٹک چیک ان کاؤنٹرز پر بین الاقوامی مسافروں کے لیے CUPPS سسٹم اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق امیگریشن، ASF، ANF، کسٹمز، ایئر لائنز اور CAAکے عملے کی موجودگی کے حوالے سے انتظامات بھی مکمل کئے گئے، سعودیہ اور کویت ایئرویز سمیت تین پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں۔ تقریبا 775 بین الاقوامی مسافروں کو ڈومیسٹک ڈیپارچر سائیڈ سے بھیجا گیا۔ اس اقدام سے رش کے اوقات میں بین الاقوامی سائیڈ پر دبا ئوکم ہوگا اور مسافروں کو مزید سہولت کو ملے گی۔