ٹوئٹرکے سکیورٹی سسٹم میں بھارت کی در اندازی کی کوشش پر پاکستان کا اظہارتشویش

بھارت عالمی سطح  پر انٹرنیٹ ڈومین کو کنٹرول کرنے کے لیے حیلوں بہانوں کے استعمال سے باز رہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان نے ٹوئٹرپلیٹ فارم پر بھارت کی ہیرا پھیری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نیٹوئٹر کے  سکیورٹی سسٹم میں دراندازی کی کوشش کی، پاکستان کو اس حوالے سے بھارتی اور امریکی میڈیا میں آنے  والی خبروں پر سخت تشویش ہے۔ترجمان کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق معاملہ بھارتی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کو ٹوئٹرکی بریفنگ میں سامنے آیا، ٹوئٹر کے ایک سابق ملازم کی جانب سے امریکا میں قانونی بیانات پربھی بات کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ  ٹوئٹرپرکشمیریوں اور میڈیا پرسنز کو بھارت کے غیر سنجیدہ  قانونی اعتراضات پر  بلاک کیا جاتا ہے، یہ کارروائیاں بین الاقوامی معیارات، اصولوں اور معلومات کے  بہا کے فریم ورک کے خلاف ہیں، بھارت پاکستان کے سفارتی مشنز اور ریڈیوپاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کی بندش فوری طورپر واپس لے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے آزادی اظہار کے قائم بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کرے، بھارت عالمی سطح  پر انٹرنیٹ ڈومین کو کنٹرول کرنے کے لیے حیلوں بہانوں کے استعمال سے باز رہے ۔۔