185پوائنٹس اضافے سے 100انڈیکس 42ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کیا

کراچی  (ویب نیوز)

ڈالر کی اونچی اڑان ،انٹربینک میں 228روپے کا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں  ڈالر 228 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری طرف  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری نظر آ رہی ہے،100انڈیکس میں 185پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا گیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس 42ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔