دالیں ،دودھ،بریڈ ،چاول، مٹن،بیف، مرغی سمیت 26 اشیا ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3ہفتوں کے بعد معمولی کمی آئی ہے،ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی 0.58 فیصد کی کمی سے 42.70 فیصد ہوگئی ہے۔ 26 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 9 کے دام کم ہوئے ہیں۔ رواں ہفتے آٹا ،  دالیں ،دودھ،بریڈ ،چاول، مٹن،بیف، مرغی سمیت 26 اشیا ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں ۔ ادارہ شماریات نے  ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  حالیہ ہفتے انڈے 8 روپے 98 روپے فی درجن مہنگے ہوئے ۔   دال مونگ 6 روپے 41 پیسے ، دال چنا 4 روپے ،دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی ۔ زندہ مرغی کی قیمت 4 روپے 56 پیسے فی کلو بڑھ گئی ۔ چائے ،دہی ،دودھ ،بریڈ ،آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ لہسن ،بیف ،مٹن چاول مہنگے ہوئے ۔  گھریلو ایل پی جی کا سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوا ۔  سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 84 روپے پہنچ گئی  ۔  20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا  ہو کر ایک ہزار 298 روپے  کا ہو گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے سولہ اشیا ضروریہ کہ قیمتوں میں استحکام رہا ۔  نو اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔  ملک میں مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 42.70 فی صد رہی۔