نوابشاہ (ویب نیوز)

نوابشاہ ایئرپورٹ کو 25 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سی اے اے نے نیا نوٹم جاری کردیا یے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے۔ سی اے اے نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ کو گزشتہ ماہ سے فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا تھا۔سی سی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان اڑنے والی فلائٹس کو ملتان ایئرپورٹ کو سیکنڈری ایئرپورٹ کے طور استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔سی سی اے نے بتایا کہ سیلابی پانی اور طوفانی بارشوں سے نوابشاہ ایئرپورٹ رن وے پر تاحال کئی فٹ پانی کھڑا ہے، رن وے کی لائٹس کو بھی پانی کھڑے ہونے سے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔  سی اے اے نے کہا کہ خراب موسم اور طوفانی بارشوں میں اسلام آباد اور لاہور سے کراچی آنے والی فلائٹس کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتارا جاتا ہے۔