اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 3 مسافروں کے قبضے سے 106 آئی فون ٹین، 37 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے الیکٹرانکس سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ کسٹم حکام کے مطابق ابوظہبی سے آنے والے 3 مسافروں کے سامان سے 106 آئی فون فور ٹین، 12 میک بک اور 37 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مسافروں کے سامان میں ایپل کی گھڑیاں، ایئرپوڈ اور آئی پیڈ بھی شامل ہیں، جنہیں ضبط کر کے مسافروں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق تینوں مسافر پی آئی اے کی پرواز پر ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچے تھے، کارروائی اسسٹنٹ کلیکٹر بینش رشید اور ان کی ٹیم نے کی۔