اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد پولیس نے ایئرپورٹ کے راستے کھلے رکھنے کے لئے راولپنڈی اور اٹک کی حدود میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے باعث ایئرپورٹ کے راستے بند ہونے کا خطرہ ہے جس سے ملکی اور غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات اور عام مسافروں کی ایئرپورٹ تک رسائی میں مشکل ہو سکتی ہے۔ پولیس نے درخواست کی ہے کہ ایئرپورٹ تک کے راستے کھلے رکھنے کے لئے وفاقی پولیس کو پنجاب کے اضلاع راولپنڈی اور اٹک کی حدود میںبعض مقامات تک رسائی دی جائے تاکہ ایئرپورٹ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت یقینی بنائی جاسکے۔