اسلام آباد (ویب نیوز)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحصیل راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہفتہ کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ ترجمان اوپن یونیورسٹی کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات 14دسمبر کو ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔