کراچی (ویب نیوز)

محکمہ تعلیم سندھ نے سکولز اور کالجز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔وزیر تعلیم سندھ احسن چانڈیو نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023سے کھلیں گے۔احسن چانڈیو نے کہا کہ تعطیلات کا اطلاق تمام سکول و کالجز پر ہوگا، سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جا رہی ہیں۔