نئی دہلی (ویب نیوز)

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حشام ہادی خان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں حشام ہادی خان نے بھارت کے مادھوکامت کو مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ سہ روزہ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، حشام ہادی نے دوسرے روز پہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا اورپھر فائنل میں فتح پائی۔ پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبرپررہے، مونس خان نے انڈر16 اوراحمد سلمان نے انڈر12 ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے ٹاپ ٹین پلیئرز میں جگہ بنائی جبکہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبرون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔