فروری کے آخرتک عام انتخابات کی تاریخ آجائے گی،عمران خان کا دعویٰ

یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے  ہیں نہ یہ معیشت ٹھیک کرسکتے ہیں

ہمیں کسی کی سپورٹ نہیں صرف صاف شفاف الیکشن چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی  سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات میں گفتگو

لاہور( ویب  نیوز)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کی سپورٹ نہیں صرف صاف شفاف الیکشن چاہئیں، فروری کے آخرتک عام انتخابات کی تاریخ آجائے گی، یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے  ہیں نہ یہ معیشت ٹھیک کرسکتے ہیں۔ لاہور میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ لوگ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے جلد الیکشن بہت ضروری ہیں، امید ہے فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔ آئندہ ایک مہینہ ملک کیلئے بہت اہم ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے، یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معیشت ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ان کے پاس حالات بہترکرنے کیلئے کوئی پلان نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔