اسلام آباد (ویب نیوز)

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے بلکہ انکے نام سے جعلی ٹویٹر اکاونٹ چل رہا ہے۔اعلامیے کے مطابق معزز جج کا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاونٹ نہیں ہے، جعلی اکاونٹ چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ایسے جعلی ناموں کی آئی ڈیز اور پیجز بلاک کرے ۔۔