TOPSHOT - Afghan people walk inside a fenced corridor as they enter Pakistan at the Pakistan-Afghanistan border crossing point in Chaman on August 25, 2021 following the Taliban's stunning military takeover of Afghanistan. (Photo by - / AFP)

انخلا کے منصوبے میں کسی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا،ترجمان دفتر خارجہ

 پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیر ملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے، حکومت پاکستان خراب صورتحال سے متاثر افرادکی سکیورٹی اور تحفظ کاعزم کئے ہوئے ہے

عالمی برادری ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کی صورتحال کوتحفظ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے، ممتاز زہرا بلوچ کا بیان

اسلام آباد( ویب   نیوز)

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ انخلا کے منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جا رہا۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کا میڈیا کو دیا گیا بیان دیکھا، انخلاکے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہوتا ہے، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھاجا رہا، یہ فیصلہ پاکستان کے خود مختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مدنظر رکھ کرکیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیر ملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے، حکومت پاکستان خراب صورتحال سے متاثر افرادکی سکیورٹی اور تحفظ کاعزم کئے ہوئے ہے، حکومت پاکستان ان لوگوں کے تحفظ اور حفاظت کی ضروریات کے حوالے سے اپنے وعدوں کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لیتی ہے، پاکستان نے لاکھوں افغان بھائیوں اور بہنوں کی 40 سال تک میزبانی کی ہے، 40 سال سے لاکھوں افغان بہن بھائیوں کی میزبانی جیتاجاگتا ثبوت ہے، عالمی برادری ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کی صورتحال کوتحفظ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے، پاکستان اس سے متعلق عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا ۔