کراچی(صباح نیوز)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی تیزی کا رجحان رہا ،کاروباری اتارچڑھائو کے بعدکے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور50.08فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 3کاروباری دنوں میں انڈیکس1714.34پوائنٹس بڑ ھ گیا تھا جبکہ 2 کاروباری دنوں میں انڈیکس1302.92پوائنٹس گھٹ گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میںبلندیوں کی جانب گامزن رہی ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق کوروباوائرس کی وباء کے معیشت پر منفی اثر ات کے خدشے کے پیش نظر فروخت کے دبائو کی وجہ سے حصص کی قیمتوں میں آنیوالی تیزی کی لہر کے سبب مارکیٹ میں مندی کا رجحان بھی دیکھا گیا تاہم مالیاتی اداروں،میوچل فنڈز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھانے کیلئے خریداری کا رجحان بڑھنے سے تیزی رونما ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں411.42پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 31621.79پوائنٹس سے بڑھ کر32033.21پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس190.45پوائنٹس کے اضافے سے14014.75پوائنٹس سے بڑھ کر14205.20پوائنٹس ہو گیا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22515.59پوائنٹس سے بڑھ کر22695.46پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب69کروڑ71لاکھ60ہزار695روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 60کھرب16ارب39کروڑ91لاکھ7ہزار57