پاکستان اور چین کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستط کئے گئے۔ بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، 

سپر (پاکستان چین)  قومی مفادات پر مکمل حمایت کا اعلان (  تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط)

ونوں رہنماؤں نے پاکستان چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، سٹریٹجک، سیکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی قومی ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے چین کی مستقل حمایت کو سراہا،

سی پیک اور اس کے اگلے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ، جس میں صنعتکاری، دوطرفہ روابط، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تبدیلی، صاف توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف 

بیجنگ: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے دونوں ممالک کے بنیادی قومی مفادات کے متعلق تمام امور پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے پس منظر میں منعقد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم لی چیانگ کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی باہمی اعتماد، اسٹریٹجک تعاون، امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام امور پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلابی کردار ادا کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے اپنی توقعات اور عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، سٹریٹجک، سیکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے اہم موقع کو پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی خیرسگالی کے عملی، عوام دوست اور مستقبل پر مبنی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہئے، انہوں نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سی پیک اور اس کے اگلے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں صنعتکاری، دوطرفہ روابط، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تبدیلی، صاف توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگی۔

انہوں نے چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے اور پاکستان کے ترقیاتی فریم ورک اُڑان پاکستان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو تیز کیا جا سکے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی قومی ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے چین کی مستقل حمایت کو سراہا، انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ چین کے خلائی اسٹیشن پروگرام کے لیے پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب نئے اور سٹریٹجک شعبوں میں پاکستان چین تعاون کی بڑھتی ہوئی گہرائی کا مظہر ہے۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے، طے شدہ منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور پاکستان-چین شراکت داری کو عملی، نتیجہ خیز اور اعلیٰ معیار کے تعاون کے نئے مرحلے میں داخل کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، مشیرِ وزیرِ اعظم ہارون اختر اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

دوسرا انٹرو

بیجنگ: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور چین کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستط کئے گئے۔

بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی چیانگ تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقیاتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وزیر منصوبہ بندی اور چینی قومی ترقی و منصوبہ بندی کمیشن کے ڈائریکٹر ژینگ سانجی نے دستخط کئے۔

ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر چین کے وزیر ماحولیات ہوانگ رنچیانگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے، پاکستان اور چین کے درمیان ویٹرنری ویکسین عطیہ کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور چین کے وزیر زراعت ژانگ ژو نے کئے۔

خشک میوہ جات اور ڈرائی فروٹ کیلئے معائنہ، قرنطینہ اور حفظان صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹو کول کی یادداشت پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور پاکستانی سفری خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

مکئی کیلئے نباتاتی صحت تقاضوں سے متعلق پر وٹوکول بارے یادداشت پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے دستخط کئے۔

مطابقتی جانچ میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن کے ڈائریکٹر لوووین اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کئے، شنہو نیوز ایجنسی اور پاکستانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے صدر فو ہوا نے دستخط کئے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول اور پاکستان نیشنل سکول پبلک پالیسی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی کے سکول کے نائب صدر شی چن تاؤ اور پاکستانی سفری خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی وژن کے درمیان مشترکہ ڈاکیو منٹری پروڈکشن میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شینگہائی ژونگ نے دستخط کئے۔

سائنس و ٹیکنالوجی میں عوامی تبادلوں کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارٹی برانچ سیکرٹری ہی جونکے اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کئے۔

پاکستان، چین آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چین کے نائب وزیر تجارت یان ڈونگ اور سیکرٹری تجارت جو اد پال نے کئے، انسداد دہشتگردی آلات میں تعاون کی دستاویز اور انسانی وسائل کی ترقی کے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین چن ژیاڈونگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے۔

پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور چیئرمین چن ژیاوڈونگ نے دستخط کئے۔

چین فارن افیئرز یونیورسٹی اور پاکستان فارن سروس اکیڈمی کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر ڈی جی پاکستان فارن سروس اکیڈمی سعید جیلانی اور چینی فارن افیئرز یونیورسٹی کے پارٹی سیکرٹری وانگ شٹنگ نے دستخط کئے۔