اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ سے متعلق پروپیگنڈا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدیات کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔