کوروناوائرس ،ملک بھر میں مزید 58افراد چل بسے

اموات9874 ہو گئیں ، 1853نئے کیسزرپورٹ، متاثرین کی تعداد 471335ہو گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان  عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 58 افرادچل بسے،جس کے بعد اموات 9874ہو گئیں ، 1853نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 471335ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 4 لاکھ 22ہزار 132مریض شفایاب ہو چکے اور 39ہزار 329زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 602، اسلام آباد میں 404، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 216افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 57ہزار 215، سندھ میں 2لاکھ 10ہزار 241، پنجاب میں ایک لاکھ 35ہزار 665، بلوچستان میں 18ہزار 75، آزاد کشمیر میں 8ہزار 172اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 850افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 6.41، سندھ 7.91، لاہور 9.49، پشاور 6.36، میرپور میں 8.47اور مظفرآباد 7.69فیصد ہے۔