ناکامی چھپانے  کیلئے بیگم صفدراعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں،فردوس عاشق 
 منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں
خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے   پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ،ٹویٹ

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ   ناکامی چھپانے  کیلئے بیگم صفدراعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں   ۔فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا منڈی بہاالدین کی کارنرمیٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدراعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں۔ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، ان کی عوامی مقبولیت سے حسد اوربغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے، اب نہ پٹواری ماتحت ہیں اور نہ ہی تھانیدار، انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون ان سے بالا ترکیسے ہوگیا، عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیادت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی۔انہوں نے کہا  کہ انہیں عوام کا نہیں صرف اپنے اقتدار کی محرومی کا درد ہے۔ خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔mk/nsr
#/S