کولگام میں ہنگامے، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں،دو افراد زخمی

کولگام (ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے وان پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے دو مجاہدین شہید ہو گئے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف، ایس او جی، آر آر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم کے دوران دو عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق یہ جھڑپ صبح7:10پر شروع ہوئی۔جس میں حزب المجاہدین کے دو مجاہدین شاکر رحمان اور پرواز پنڈت شہید ہو گئے۔
کولگام میں یہ تصادم ضلع کے منگام کے علاقے میں دو مجاہدین کی شہادت کے بعد سامنے آیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حکام نے کہا کہ راشٹریہ رائفلز ، ریاستی پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم جنوبی کشمیر کے کولگام کے علاقے وار پورہ میں آپریشن میں شامل تھی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے اور ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔
کولگام میں جھڑپ کے مقام کے قریب ہنگامے پھوٹ پڑے ۔ جہاں سرکاری فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے دو مظاہرین رئیس احمد ولد محمد اشرف اور یاسر حمید ولد عبد الحمید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Editor

Next Post

تھر میں کوئلے کے بجلی گھروں کی آلودگی سے 29 ہزار اموات ہوسکتی ہیں، تحقیق

ہفتہ مئی 30 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) ایک آزادانہ تحقیقات کرنے والے ادارے سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر(سی آر ای اے)نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے پاور پلانٹ کی 30سالہ آپریشنل مدت کے دوران 29ہزار افراد آلودہ ہوا سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔قبل ازیں عالمی ادارہ […]