پی ٹی سی ایل کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن2021 ء کا انعقاد

(اسلا م آباد (ویب نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے خواتین کے عالمی دن 2021ء کے موقع پر ’ویمن ان لیڈرشپ‘ کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں زاہدہ اعوان، گروپ چیف لیگل آفیسر، پی ٹی سی ا یل اور یوفون نے دونوں اداروں میں کام کرنے والی خواتین سے خطاب کیا۔ ایونٹ میں اس سال کے عالمی موضوع #ChoosetoChallenge کو فروغ دیا جس میں مختلفچیلنجز کو اجاگر کیاگیا جوایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔

آن لائن سیشن میں دنیااور بلخصوص پاکستان میں خواتین کو درپیش اہم چیلنجز کا احاطہ کرتے ہوئے خواتین کیلئے کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غورو فکرکیا گیا۔ مزید برآں پی ٹی سی ایل نے اہم قائدانہ عہدوں پر خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا جہاں وہ پی ٹی سی ایل کیمیڈیکل ٹیمز میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں وہیں ٹیکنالوجی ڈومینزمیں بھی خواتین پیش پیش ہیں جو عموماََ مردوں کے ساتھ منسلک کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے زاہدہ اعوان، گروپ چیف لیگل آفیسر، پی ٹی سی ای اور یوفون نے کہا ”ادارے فرسودہ تصورات کو ختم کرتیہوئے اپنی خواتین کیلئے زیادہ سے زیادہ شمولیتی اور تنوع پر مبنی کام کی جگہ فراہم کرنے کیلئے اب زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ اس کی ایکشاندار مثال یوفون اور پی ٹی سی ایل ہے جہاں کام کے ماحول میں برابری کی بنیا دپر ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھا جاتا ہے۔ ایسے بحث ومباحثہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے صنف کے حوالے سے معاشرے میں موجودہ فرسودہ تصورات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔پی ٹی سی ایل میں کام کرنے والی خواتین کیلئے
’پنک کلب‘ اس حوالے سے ایک مثال ثابت ہوسکتی ہے جسے کام کرنے والی خواتین کو اپنی آواز بلند کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے مقصدسے بنایا گیا ہے۔“

پی ٹی سی ایل میں کام کرنے والی خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف اور خواتین کے عالمی دن کو منانے کے لئے ملک بھر میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا جہاں ان خواتین کو اپنی متاثر کن کہانیوں کا تبادلہ کرنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔پی ٹی سی ایل کی خواتین نے اس مہم میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ انہوں نے اپنی کامیا بیو ں سے بھی آگاہ کیا۔ پی ٹی سی ایل نے خواتین کو کام کا ایک سازگار ماحول فراہم کرنے اور انکو سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جن میں بچوں کے لئے ڈے کئیر اورادارے میں کام کرنے والی ماؤں کیلئے ایک ماہ میں دو دن کیلئے گھرسے کام کرنے کی سہولت شامل ہے۔

پی ٹی سی ایل نے خواتین کی ادارے کیلئے خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اس دن کو انتہائی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا۔ یہ دن ہرسال منعقد کیا جاتا ہے جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معروف اور کامیاب خواتین اپنے تجربات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں اظہار خیال کرتی ہیں۔

پی ٹی سی ایل بحیثیت قومی ادارہملک بھر میں مساوی مواقع اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے برابری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔