وبائی مرض کے دوران گولف کا فروغ۔ گولفرز کا سماعت سے محروم افراد کی تعلیمی معاونت میں کھیل کا آغاز

کراچی (پ۔ر)COVID-19 وباء کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر (SOPs) پر عمل کرتے ہوئے، اس تقریب کے پلاٹینم اسپانسر، KFC نے کراچی میں ڈیف ریچ اسکولز کی حمایت میں چھٹے چیریٹی گولف ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔ اس ٹورنا منٹ میں خواتین کی ٹیم نے یوم خواتین منانے کے لیے کھیل کا آغاز کیا۔
18۔ ہول ٹورنامنٹ کا انعقاد07 مارچ،2021 کو ڈی ایچ اے گولف اینڈ کنٹری کلب میں ہوا،جس میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے 2 کھلاڑیوں کی ٹیم کے ساتھ ٹیکساس سکریمبل فارمیٹ میں ترتیب دیا گیا تھا۔
اس تقریب کے حوالے سے ہمارے گولڈ اسپانسرزبیورلی ہلز ریزیڈینس اور حبیب میٹرو تھے اور اس تقریب کے لیے ہمارے سلور اسپانسرز میں ای ایف یو لائف، فالکن۔I، اینگرو فاؤنڈیشن اور این بی پی فنڈز شامل تھے۔اس سالانہ ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی کو 500 سے زائد سماعت سے محروم طلباء کی تعلیم اور انہیں فنی تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق،ڈیف ریچ کے احباب، شوقیہ گولفرز اور ان کے اہل خانہ نے کلب کے سبزہ زار میں سالانہ ڈیف ریچ لنچین اینڈ ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ڈیف ریچ کے بانی رچرڈ گیری نے فاتحین کو گریویٹس پیکیجنگ کی طرف سے فراہم کردہ ٹرافیاں پیش کیں۔ بعد ازاں ڈیف ریچ گولف ٹورنامنٹ کمیٹی کے بانی رکن مرحوم سر پرویز حنیف کو عبداللہ ناصر کی جانب سے خراج ِ تحسین پیش کیا گیا۔
چھٹے سالانہ ڈیف ریچ گولف ٹورنا منٹ کے فاتحین میں مجموعی جیتنے والی ٹیم (عبداللہ ناصر/شاہد عبداللہ)،مجموعی رنر اپ ٹیم (اظہر عباس/پرویز احمد)، سیکنڈ رنر اپ ٹیم (عمر بیات/الطاف ہاشوانی) شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق،ڈیف ریج اسکولز، ٹریننگ سینٹرز اور کالجز، FESF کے ایک پروگرام کے تحت چلائے جانے والے ادارے ہیں جو پاکستان میں سماعت کے محروم بچوں کو تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرتے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران اسکول کے نظام کو علامتی زبان کی بنیاد پرفاصلاتی تعلیمی پروگرا م میں تبدیل کیا گیا اور مخیر حضرات کی مدد سے غذائی قلت، بیماری کے پھیلاؤ، اسکول سسٹم میں ملازمت کی کمی اور سماعت سے محروم طلباء میں ہونے والی گفتگو کی کمی کے خطرات کو کم کرنے میں کامیاب رہا۔
ان بچوں کی تعلیم کے خواب کو حقیقت بنانے کے مقصد میں شامل ہوں۔ مزید تفصیلات کے لیے www.deafreach.com وزٹ کریں۔