پاکستان  وفاقی بیورو کریسی  میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی بیورو کریسی  میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوئے ہیں اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی جاوید ہمایوں کی خدمات پلاننگ ڈویژن کو واپس کردی گئی ہیں۔ جوائنٹ  چیف اکانومسٹ پلاننگ ڈویژن رائے محمد ناصر علی خان کا تبادلہ  کردیا گیا ہے۔ گر یڈ 21 کے رائے محمد ناصر سینئر جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ  سیکورٹی ڈویژن، چیف اکانومسٹ پلاننگ ڈویژن محمد اکرم کو جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ جوائنٹ  سیکرٹری اوورسیز ڈویژن تصدق حسین کی خدمات پلاننگ ڈویژن کو واپس کردی گئی ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری فنانس  ڈویژن  دوست علی شاہ کی گریڈ 21 میں ترقی کردی گئی ہے۔ دوست علی شاہ کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن ملٹری فنانس ونگ تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے ساجد محمود راجہ کو چیف فنانس افسر داخلہ ڈویژن  تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ضلعی آڈٹ کے پی کوہاٹ اسد  اللہ خان کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے اسد اللہ خان کو چیف فنانس  افرس بحری امور ڈویژن تعینات کیا گیا  ہے گریڈ 20 کے سعید ٹوانہ کو چیف فنانس  افسر آئی ٹی ڈویژن  اسلام آباد تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ گریڈ 20 کے وسیم ارشاد کو چیف فنانس افسر مواصلات ڈویژن  اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے محمد آصف چیف فنانس آفسر ریلویز ڈیژن  اسلام آباد تعینات  کیا گیا ہے۔ گریڈ20 کی عفت فاروقی چیف فنانس افسر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن گریڈ20 کے اعجاز علی چیف فنانس افسر صنعت و پیداوار ڈویژن ۔ گریڈ 20کے اظہر خلیق  چیف فنانس آفسر کشمیر افیئر ڈویژن، گریڈ20کے شجاع  علی  چیف فنانس افسر اقتصادی امور ڈویژن گریڈ 20کے طارق بشیر چیف فنانس افسر پارلیمانی امور ڈویژن گریڈ 20 کے جاوید ضیاء چیف فنانس  ہائوسنگ ڈویژن ، گریڈ 20  کے شہزاد نعیم  چیف فنانس  افسر سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن گریڈ 20 کے ذوالفقار علی چیف فنانس  افسر پلاننگ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ چیف فنانس افسر پلاننگ ڈویژن ضیاء السلام  کی خدمات جی پی آر کو واپس کی گئی ہیں۔