وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت منی لانڈرنگ عروج پر تھی، پی ٹی آئی کو پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی، ہمارے کئی لوگ ہار مان گئے لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اب نئی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز لے کر آرہے ہیں، کبھی بھی کسی کو ایسی حکومت نہیں ملی، 10 سالوں میں چار گنا پاکستان کے قرضے بڑھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی، مجھے ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7، 8 ماہ سے سرپلس میں جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی زبردست جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں بنانے پر مجھے فخر ہے، پناہ گاہوں میں غریب لوگ کھانا کھاتے ہیں اور رہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی بار سیاسی مافیا کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سارے مافیا حکومت کے خلاف ایک ہوگئے ہیں۔