نیسلے پاکستان کا مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے لئے مالیاتی نتائج کا اعلان

لاہور: (ویب نیوز )
نیسلے پاکستان نے 31 مارچ، 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے 32.3 بلین روپے کی آمدنی کا اعلان کیا ہے، کوورناوبا کے باعث در پیش مشکلات کے باوجود آمدن میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا۔ مالیاتی نتائج کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹر کے کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔

حجم میں اضافہ، قیمتوں کے تعین کے نظا م اور ملک کی میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری نمو کا باعث بنی۔ تمام ویلیو چین میں لاگت میں کمی کیلئے کئے گئے اقدامات اور مختص اضافی اخراجات کے بہتر استعمال سے کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث مالیاتی لاگت میں کمی سے سہ ماہی کیلئے خالص منافع بھی بڑھا۔

کورونا وبا کی تیسری لہر اور ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود کمپنی صارفین کو غذائیت سے بھرپور، صحت مند اور بہترین مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنا کر آمدنی میں اضافہ کو برقرار رکھنے کیلئے پر امید ہے۔ کمپنی ان مشکل وقتوں میں ملازمین، بزنس پارٹنر اور معاشرے کے طبقات کو محفوظ رکھنے کا اپنا عزم جاری رکھے ہوئے۔

نیسلے پاکستان مشترکہ اقدار کی تشکیل (سی ایس وی) کی اپنی کوششوں کے حصہ کے طور پرپائیداری، پیکیجنگ، پانی کے بچاؤ کیلئے انتظام و انصرام، دیہی ترقی اور ترقی نسواں جیسے اہم شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔