نئی دہلی  (ویب ڈیسک)

بھارت میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کرونا وائرس سے 2400 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈیا میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دورانیے میں 2400 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک بھارت میں ایک لاکھ 73 ہزار افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ کل 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔اس وقت انڈیا میں مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے بھی گر گئی ہے۔ یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں یہ شرح 19 فیصد بھی رہی تھی۔10 مئی کے بعد سے پہلی مرتبہ پیر کو دہلی میں لاک ڈان کے بعد سے پہلی مرتبہ میٹرو ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ اب دہلی حکومت کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے عائد کردہ لاک ڈان کو آہستہ آہستہ کھول رہی ہے۔تاہم فی الحال میٹرو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی اور 10 سے 15 منٹ کے وقفے پر دستیاب ہو گی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دہلی میں کچھ سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں لیکن کورونا سے روک تھام کے تمام ضوابط اپنانے کی ضرورت ہے۔