وزیر اعظم کا کینیڈا میں پاکستانی نژادخاندان کے قتل پر اظہار افسوس

واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کی جانب اشارہ کرتا ہے،عمران خان

کینیڈین وزیر اعظم کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں،بیان

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پراظہار افسوس کیا ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا چاہئے، کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا افسوسناک ہے، واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کی جانب اشارہ کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی نژاد فیملی کو دہشت گردی کانشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے ،کینیڈا میں قتل ہونے والے 5 پاکستانیوں کا گناہ مسلمان ہونا تھا میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔انہوں نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ المناک واقعہ کے حوالے سے بیان میں کہا کہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں اسلاموفوبیا کا عنصرموجود ہے، میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، جو باڈیز ملیں وہ قابلِ شناخت نہیں، ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہورہا ہے، یہ فیزیوتھراپسٹ تھے پڑھے لکھے شخص تھے ان کا پاکستان میں تعلق لاہورسے تھا، واقعہ

پرکینیڈین کی ہائی کمیشن کودفترخارجہ میں مدعو کیا ہے، کینیڈین وزیراعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے، کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ بے گناہ پاکستانی کنیڈین کوکچل دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کا گناہ مسلمان ہونا ہے، اگرٹرینڈ کوروکا نہ گیا توبے گناہ لوگ نشانہ بنتے رہیں گے، جب تک مکمل رپورٹ سامنے نہیں آجاتی، کچھ بھی حتمی طورپرنہیں کہا جا سکتا، مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے جس کا تدارک ضروری ہے، پاکستان دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا کے ابھرتے ٹرینڈ کی نشاندہی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی اس المناک سانحہ کے باعث کرب کا شکارہے، ہم نے ان کومیتیں پاکستان بھجوانے کی پیشکش کی، متاثرہ فیملی نے وہیں تدفین کرنے کے متعلق آگاہ کیا، کینیڈا میں مقیم پاکستانی متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر اظہارِ یکجہتی کریں، اگر نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ملتی ہے توفزیکلی شامل ہوں ورنہ غائبانہ نمازجنازہ ادا کریں۔