President Dr Arif Alvi addressing the inauguration ceremony of "Balochistan Green Tractor Programme", at Quetta, on 03-08-2021.

کوئٹہ  (ویب ڈیسک)

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ زراعت اور افزائش حیوانات کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیم سے صوبے کے کسان مستفید ہوں گے۔صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک اور صوبوں کو تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام متعلقہ افراد کی مشاورت سے پالیسی سازی پر یقین رکھتی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے اور صوبے کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ان معدنیات اور دوسرے وسائل کا استعمال وقت کا تقاضا ہے۔صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔  گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت بلوچستان کے کسانوں کو ایک ہزار ٹریکٹر ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے