بینک آف آزاد جموں و کشمیرنے سال2021کے دوران اب تک 5نئی برانچزکھول کرانہیں مکمل طور پر آپریشنل بنا دیا،
6ماہ میں نکیال، پنتھال،سماہنی، اسلام نگر اورمسلم آبادمیں نئی برانچز کھولنے سے صارفین کو ان کی دہلیز پر بینکنگ سہولیات کی فراہمی،
رواں برس بھی تاریخ سازمنافع کمایا،ڈیپازٹس،اثاثہ جات اور ترسیلات زر سمیت دیگر شعبہ جات میں قابل قدر اضافہ کیا گیا
مظفر آباد( )بینک آف آزاد جموں و کشمیرنے سال2021کے دوران اب تک 5نئی برانچزکھول کرانہیں مکمل طور پر آپریشنل بنا دیا۔صرف 6ماہ میں نکیال، پنتھال،سماہنی، اسلام نگر اورمسلم آبادمیں نئی برانچز کھولنے سے معزز صارفین کو ان کی دہلیز پر بینکنگ سہولیات کی فراہمی شروع ہوئی۔ایک رپورٹ کے مطابق بینک نے گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ سازمنافع کمایا۔ڈیپازٹس،اثاثہ جات اور ترسیلات زر سمیت دیگر شعبہ جات میں قابل قدر اضافہ کیا گیا۔جب کہ نئی برانچز کھولنے سے ریاست کے مزید کئی علاقے بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے نیٹ ورک میں شامل ہوگئے۔بینک پر اعتماد کی وجہ سے ممتاز کاروباری شخصیات سمیت عوام علاقہ نے اپنے اکاؤنٹ کھولے اور بینک کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔سال 2021میں بینک کی جانب سے مزید کئی علاقوں میں نئی برانچز کھولی جائیں گی تاکہ ان علاقوں کے صارفین کوبھی ان کی دہلیز پر بینکاری سہولیات فراہم ہو سکیں۔ریاست کے واحد مالیاتی ادارے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب خاور سعید کا کہنا ہے کہ نئی برانچز کھولنے سے بینک کا نہ صرف برانچ نیٹ ورک پھیل رہا ہے بلکہ آزاد ریاست کے دوردراز علاقوں میں صارفین کو بینکنگ سہولیات کی فراہمی سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ نئی برانچز کھولنے پر ان علاقوں کی بزنس کمیونٹی، ملازمین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے صارفین بینک کے ساتھ بزنس کو فروغ دینے میں بھی پیش پیش ہیں۔کسٹمر سروس میں مزید بہتری کے عزم کے ساتھ بینک معزز صارفین کی ترقی اور کا میابی کے لئے دعا گوہے۔