سینیٹر حاجی غلام علی ‘ میاں ناصر حیات مگو، مرزا عبدالرحمن نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
گورنر شاہ فرمان’ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور ذیشان خانزادہ کی مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد( ویب نیوز  ) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹر مرزا محمد آفریدی اورچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت ذیشان خانزادہ سے سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی کی سربراہی میں صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگو ‘ چیف کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن ‘سابق صدر کراچی چیمبرجنید مکڈا ، صدر پاک افغان چیمبرجاوید پلوانی کی اہم ملاقات ۔وفد نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ملک میں صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ ‘پاک افغان تجارت، ٹیکس نظام اور مہنگائی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔سینیٹر حاجی غلام علی ، میاں ناصر حیات مگو اور مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ ملک کی بزنس کمیونٹی ، صنعتکار اور خاص کر چھوٹے تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ حکومت کو خصوصی ریلیف کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے اور صنعتی، تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اعتماد میں لیکر فیصلے کرنے چاہئیں تاکہ حکومت اور بزنس کمیونٹی مل کر ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے مسائل پر فوری توجہ اور کاروبار کیلئے مناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔  اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت ذیشان خانزادہ نے بزنس کمیونٹی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملک میں اقتصادی و تجارتی ترقی، کاروباری برادری کے مسائل کے خاتمہ اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا روباری طبقہ کے مسائل سے پو ری طر ح آگا ہ ہے اور بز نس کمیونٹی کو کا روبار دوست ماحول فراہم کر نے کے لیے پوری طر ح کو شاں ہے اور اسکے لیے عملی اقدامات بھی کر رہی ہے۔