Shaukat Tarin, financial advisor to Pakistan's prime minister Yousuf Raza Gilani, shows a copy of the Pakistan economic survey 2008-09 during a media briefing in Islamabad on June 11, 2009. Pakistan's economy likely grew two percent in the fiscal year ending June 30, battered by the global recession and a Taliban insurgency, a government official and report said.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

شوکت فیاض احمد ترین کو ایک مرتبہ پھر مشیر خزانہ وریونیو تعینات کردیا گیا۔شوکت ترین کی تقرری کے حوالہ سے باقا عدہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر شوکت ترین کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔  شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کی چھ ماہ کی مدت 16اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔ آئین کے مطابق کوئی بھی شخص رکن قومی اسمبلی یا رکن سینیٹ بنے بغیر چھ ماہ تک وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہ سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے شوکت فیاض احمد ترین کو مشیر خزانہ تعینات کیا تھا تاہم بعد میں انہیں وزیر خزانہ بنا دیا گیا اور حکومت کا منصوبہ تھا کہ انہیں سینیٹر منتخب کروا کر مستقل وزیر خزانہ مقررکیا جائے گا تاہم حکومت چھ ماہ کی متعین مدت میں شوکت ترین کو سینیٹر بنوانے میں ناکام رہی جس کے بعد ان کی بطور وزیر خزانہ تقرری چھ ماہ بعد 16اکتوبر کو ختم ہو گئی۔ حکومت نے سوموار کے روز شوکت ترین کو دوبارہ مشیر خزانہ تعینات کرنے کے حوالہ سے باقا عدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن سینئر جوائنٹ سیکرٹری تیمور تجمل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔جبکہ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ۔ واضح رہے کہ شوکت ترین اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کے ہمزاہ آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے لئے امریکہ میں موجود ہیں۔