لاہور  (ویب ڈیسک)

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں واضح کمی آگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیںـ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیںـ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 444,448 ہو گئی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 428,738 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 2,651 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث راولپنڈی سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,059 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17,018 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,796,522 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا کے 44، راولپنڈی سے 6 جبکہ فیصل آباد سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.9 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔  فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.5 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 0.0 اور گوجرانوالہ میں 0.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ـ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کی دوکروڑستاسٹھ لاکھ آبادی کوکوروناسے بچاؤکی ویکسین لگائی جایے گی۔  عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔