نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارت میں مودی حکومت نے نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے تمام اکاونٹس منجمد کردیئے۔بھارت میں مسلمانوں کے بعد اب عیسائیوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے جاری ہیں،  بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے تمام اکاونٹس منجمد کردیئے۔ مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کی تمام اداروں کو غیرملکی فنڈز کے اکاونٹ کو آپریٹ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں  یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مدرٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاونٹس منجمد کرنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزارمریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔