اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ اوگرا نے نئی سمری تیار کر لی،  منگل یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10روپے تک اضافہ کا امکان ہے۔ پیٹرول پانچ روپے 85پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل10روپے72پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے17پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیر اعظم عمران خان آج (پیر)کو دیں گے۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔