پاکستان چین سے 60 جدید ترین "جے 10 سی پی” ملٹی رول لڑاکا طیارے خرید ے گا

اسلام آباد( ویب  نیوز) پاکستان چین سے 60 جدید ترین "جے 10 سی پی” ملٹی رول لڑاکا طیارے خرید رہا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان چین سے 60 جدید ترین "جے 10 سی پی” ملٹی رول لڑاکا طیارے خریدے گا۔ جے 10 سی پی کا پہلا سکوارڈن فروری میں پاکستان کے سپرد کیا جائے گا اور مارچ میں وطن پہنچے گا۔ آئندہ چند ماہ میں "جے 10 سی پی” کا دوسرا اور تیسرا سکوارڈن بھی پاکستان پہنچ جائے گا۔چین میں لڑاکا جہازوں کے ہوا بازوں، زمینی تکنیکی عملے کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ لڑاکا طیارے فلائٹ ٹیسٹ سمیت جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔ جے 10 سی پی، جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز لڑاکا طیارہ ہے۔ چینی ساختہ لڑاکا طیارہ ہر موسم اور درجہ حرارت میں بھی پیچیدہ آپریشنز کا حامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کا ہوا باز اپنے ہیلمٹ، کاکپٹ میں ملٹی فنکشن ڈسپلے سے انتہائی اہم آپریشنز سرانجام دے سکتا ہے۔ جدید اییسا، پلینر ارے ریڈاز سے بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی، اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارہ فضا سے فضا میں فضائی، زمینی، بحری اہداف کے خلاف سٹرائیک آپریشنز میں انتہائی کارگر ہیں