اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمرایوب نے کہا ہے کہ پاک عرب، نیشنل ریفائنری سعودیہ سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کریں گے۔  وزیراقتصادی امور عمرایوب سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں سعودی ترقیاتی فنڈ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر سعود عید آر الشمری بھی ہمراہ تھے۔ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون بشمول سعودی تیل کی سہولت سے متعلق گفتگو کی گئی جب کہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔موخر ادائیگی کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات درآمد کیلئے سعودی تیل کی سہولت پر گفتگو کی گئی، سہولت کے تحت پہلا آئل ٹینکر کی مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آمد توقع ہے۔عمرایوب نے سماجی اقتصادی ترقی کیلئے ایس ایف ڈی کی تکنیکی اور مالی معاونت کو سراہتے ہوئے رکاوٹیں دور کر کے ترقیاتی منصوبوں پر تیز عملدرآمد کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موخر ادائیگی کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی درآمدشروع ہو چکی، پاک عرب، نیشنل ریفائنری سعودیہ سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کریں گے دونوں کمپنیاں ماہانہ 100ملین ڈالر تک پٹرولیم مصنوعات درآمد کریں گی۔سعودی سفیر نے باہمی تعاون مضبوط بنانے کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ سفیر نواف المالکی نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مزید مضبوط کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔