اسلام آباد (ویب ڈیسک)

رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ تجارتی خسارہ 31 ارب 95کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات نے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 82.26 فیصد اضافہ ہوا، 8ماہ میں درآمدات 52ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا فروری برآمدات 20 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں،8 ماہ میں درآمدات میں 55.08 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں برآمدات میں 25.88 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارے میں 9.69 فیصداضافہ ہوا، فروری 2022 میں تجارتی خسارہ 3 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، فروری میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔