Xiaomi H.K. Limited کے تعاون سے سلیکٹ ٹیکنالوجیز فیکٹری(ائر لنک کمیونیکیشنز لمیٹڈ کی کل ملکیتی سبسڈری) کا افتتاح

لاہور (ویب نیوز )

ائر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی کل ملکیتی سبسڈری،سلیکٹ ٹیکنا لوجیز کو پاکستان میں Xiaomi ہینڈ سیٹس کی پراڈکشن کے لیے اپنے سمارٹ فون مینو فیکچرنگ پلانٹ کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہے۔یہ تقریب4 مارچ کو قائد اعظم انڈسٹریل ا سٹیٹ،کوٹ لکھپت میں واقع فیکٹری میں
منعقد ہوئی۔ائر لنک گروپ، سمارٹ فونز کے ممتاز مینو فیکچررز،ریٹیلر ز اور ڈسٹری بیوٹرز ہیں اور انڈسٹری کے تقریباً تمام بڑے برانڈز ان کے شراکت دار ہیں۔کمپنی کے پاس ڈسٹری بیوشن میں تقریباً20 فیصد مارکیٹ شیئر ہے اور وہ Xiaomi ہینڈ سیٹس کی پراڈکشن سے اپنی موجودگی کو بڑھانا چاہتی ہے۔

سلیکٹ ٹیکنالوجیز کے سی ای او مظفر حیات پراچہ نے اس شاندار موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ” Xiaomi کے ساتھ ہماری شراکت داری نہ صرف کمپنی بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بہت بڑی خبر ہے۔Xiaomi باکفایت جدت طراز ٹیکنالوجی میں ایک بڑی گلوبل ٹیک کمپنی اور مارکیٹ لیڈر ہے جو صرف اسمارٹ فونز تک محدود نہیں ہے۔اسمارٹ فونز مینوفیکچرنگ ایک بڑے مقصد کی جانب پہلا قدم ہے اس لیے یہ منصوبہ کئی راستے کھولے گا۔میرا مقصد پاکستان کے کونے کونے میں سروس ڈلیوری اور پراڈکٹ کی فراہمی کی سوچ کے ساتھ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے عالمی نقشے پر ابھارنا ہے۔ہم نہ صرف مینو فیکچرنگ کو مقامی بنائیں گے بلکہ اس کے نتیجہ میں پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی اور درآمدی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی”۔

دنیا کی کمپنیاں پاکستان کی موبائل مارکیٹ کو کاروبار کے بھرپور مواقع کے ساتھ ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ سمجھتی ہیں۔ 3G/4G ٹیکنالوجی کے ابھار سے
موبائل آپریٹرزکے سبسکرائبرbase میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل برانڈز کنزیومرز کو کم سطح کی رینج میں زیادہ با کفایت قیمتوں پر سمارٹ فونز کی وسیع پسند فراہم کر رہے ہیں۔

امید ہے کہ یہ کاوش ریونیو میں 550 ملین ڈالر کا سیلز والیوم پیدا کرے گی۔بڑا پیداواری حجم پاکستان کے شہریوں کے لیے نہ صرف ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ ملک کے درآمدی اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد دے گا جس سے ہم دوسرے ملکوں کو سمارٹ فون برآمد کرنے کے قابل ہوں گے اوراور بین الاقوامی کاروبار میں نئے امکانات کے قابل بنائے گا۔